ابنا: شہر اردبیل کےامام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن عاملی نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) کی اہانت مغربی ممالک کی اسلام سے دشمنی ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے دشمن کی طرف سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 33 سالوں کے دوران اسلامی جمھوریہ ایران نے اقتصادی پابندیوں کے باوجود پوری دنیا کی نسبت 13 برابر زیادہ ترقی کی ہے۔
حجۃالاسلام سید حسن عاملی نے کہا کہ مغربی ممالک کی طرف سے ایران کے جوہری پروگرام کی مخالفت صرف ایک بہانہ ہے در اصل وہ ایران کی علمی ترقی سے خائف ہیں۔
.....
/169